تھرلر فلم ’’کولائیڈ’’کانیا ٹریلرجاری

۔January 20, 2017
قومی آواز ہالی وڈ ۔

ایکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن -جرمن فلم کولائیڈ کانیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے لیکن پھر اسے اس دلدل سے نکلنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،فیلیسیٹی جانز،اینتھونی ہوپکنز،بین کنگزلے اور مائیکل ایپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جول سلور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 3فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔