تین سالہ بچی کو کچلنے والے پک اپ ڈرائیو کو پولیس نے بے گناہ قرار دے کر تحقیقات بند کر دی

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

بوسن کیٹ میں پائنری پروونشل پارک میں پیش آنے والے حادثے میں جس میں ایک پک اپ ٹرک سے کچلے جانے سے ایک تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی تھی کو پولیس نے ڈرائیور کو بے گناہ قرار دے کر بند کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتالیس سالہ پک اپ ڈرائیور نے پائنری پارک میں ڈرائیونگ کے دوران یو ٹرن لیتے ہوئے تین سالہ بچی کو کچل دیا تھا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں اس واقعے کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا تھا کہ بچی غلطی سے ٹرک کے پیچھے آ گئی تھی جس کا ڈرائیور کو پتہ نہیں تھااور پک اپ ڈرائیور بے گناہ ثابت ہوا تھا جس پر تحقیقات کو اب بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بچی یا ڈرائیور کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔