تین متاثرہ بچیوں کے باپ کا بھری عدالت میں ملزم پر حملہ ، بمشکل قابو پایا گیا

قومی آواز ۔ ڈیٹرائٹ

Saturday, February 3, 2018

ڈیٹرائیٹ کی مقامی عدالت میں اس وقت افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی جب عدالت میں تین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ایک ملزم ڈاکٹر نصر کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بچیوں کے باپ رینڈل مارگریوز نے جج سے درخواست کی کہ اسے ملزم کے ساتھ پانچ منٹ کے لئے تنہا ملنے کا موقع فراہم کیا جائے مگر جج نے انہیں یہ موقع دینے سے انکار کر دیا پھر انہوں نے ایک منٹ کی مہلت مانگی مگر جج کے انکار پر انہوںنے بھری عدالت میں ملزم پر حملہ کر دیا اور مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا۔ یہ عدالت میں ملزم کی تیسری اور آخری پیشی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا جانا تھا۔ اب تک تیس سے زائد بچیوں نے ملزم کے خلاف عدالت میں گواہی دی ہے کہ اس نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ نصر نے ڈاکٹر کے بھیس میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کی آڑ میں ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ اب عدالت نے پیشی کی تاریخ بڑھا دی اور توقع ہے کہ ابھی مزید بچیاں بھی اس ملزم کے خلاف اپنی گواہی پیش کریں گی۔