جنرل باجوہ کی امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے ملاقات

بدھ 4 جولائی 2018
قومی آواز راولپنڈی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے عزم کا اعادہ جبکہ اس سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات میں مختلف سطحوں پر رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
۔