پیر22 اکتوبر 2018 صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈچیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور کراچی میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد اور شاہین کمپلیکس پر کارروائی کی جائے گی۔ مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے ایکسائز ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے
قومی آواز:کراچی
سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے جس کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے سے ہوگا۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔