خاتون کار چور کی فرار کی کوشش، ایک آفیسر دو پولیس گاڑیوں کو ٹھونک دیا

قومی آواز:ٹورنٹو
کینیڈین خبریں 14 جنوری ، 2019

ٹامکن روڈ پر ایک خاتون کار چور نے پولیس سے بچنے کے لئے فرار کی کوشش کے دوران ایک پولیس آفیسر اور دو پولیس کاروں کو ٹھونک ڈالا۔ پولیس آفیسر معمولی زخمی ہوا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ۔پولیس نے گریشیا آرجیلو کو موقع سے گرفتار کر لیا اور اس پر متعدد چارجز عائد کئے ہیں ۔