درد سر کیوں ہو تا ہے ؟ مسلسل سر درد اور اُسکا آسان حل

لندن (قومی آواز–ویب ڈیسک) اگر کبھی کبھار سر میں درد ہو تو ہم کوئی دوائی کھا کر اس پر قابو پا لیتے ہیں
لیکن اگر ایسا مستقل بنیاد پر ہو تو پھر یقیناً ہمارے جسم میں
وٹامن کی کمی ہے جس کی وجہ سے بار بار سردرد یا میگرین (درد شقیقہ) کی شکایت ہورہی ہے
حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہمارے جسم میں وٹامن بی کی کمی رہے تو اکثر ہمارے سرمیں درد رہنے لگتی ہے۔ تحقیق میں 48 ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا جن کے سر میں اکثر درد رہتی تھی یا انہیں میگرین کا مسئلہ درپیش تھا۔ ماہرین نے ان میں سے آدھے افراد کو وٹامن بی والی غذائیں دیں اور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جن لوگوں نے وٹامن بی کھائی ان کے سردرد میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے تو آپ کو بھی چاہیے کہ وٹامن بی6، بی 12اور فولک ایسڈ زیادہ استعمال کریں۔ آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں بکثرت کھائیں جن میں اوپر بیان کی گئیں وٹامنز موجود ہوں۔ ایسی غذائیں ذیل میں بتائی جارہی ہیں تا کہ ان کے استعمال سے آپ آئیندہ سردرد سے محفوظ رہ سکیں۔
***خشک اور تازہ پھل
*پالک*
*انڈے*
*مچھلی*
*گوشت*
*چاول*
*مرغی*
*کلیجی*
*دہی*
*دودھ*
*مونگ پھلی*