چکوترا صحت کے لیے 4 طرح سے فائدے مند

لندن(خصوصی رپورٹ) چکوترا یا گریپ فروٹ پاکستان میں عام پایا جاتا ہے اور یہ کئی امراض سے لڑنے کی قوت رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود اہم اجزا جسم کی غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے )کے مطابق نصف گرے فروٹ میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں جب کہ آدھا پھل ایک بالغ کی روزانہ کی وٹامن سی کی نصف سے زائد ضروریات پوری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فائبر، وٹامن اے اور سی، پوٹاشیئم ، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں 91 فیصد پانی ہوتا ہے جو پیاس کو کم کرکے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔اگر دواں کی بجائے چکوترا جیسے پھل کھائے جائیں تو نہ صرف قدرتی طور پر اہم اجزا جسم کو ملتے ہیں بلکہ جان لیوا امراض سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے