شوگر کے مریض اب آم کھا سکتے ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) شوگرکے مریضوںکے لیے ایک نئی خوشخبری آئی ہے کہ آم کی ایک ایسی قسم میرپورخاص میںایجاد کی گئی ہے جس کے آم اگرشوگرکے مریض بھی کھائیںگے توان کوکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔میرپورخاص میں بعض آبادگاروںنے ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے آم کی ایک نئی قسم پیداکی ہے جس کے آم رواںسال مارکیٹ میں بھی آگئے ہیں،لیکن ان کی تعداد اس سال کم پیداکی گئی ہے ،آم کوجدیدلیبارٹریوںسے بھی ٹیسٹ کرلیاگیا ہے جس میں شوگر کی سطح بہت کم ہے اوراس کوہائی شوگرکے مریض بھی کھاسکتے ہیں،رابطہ کرنے پرکمشنرمیرپورخاص شفیق احمدمہیرنے آن لائن کوبتایا کہ یہ آم اس سال مارکیٹ میں لائے گئے تھے لیکن وہ تعداد میں کم تھے مگرآئندہ سال سے یہ آم پورے ملک میں دستیاب ہونگے۔

کھانے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں