رمضان میں روزے رکھے قرآن کی تلاوت سنی اچھا محسوس ہوالندسے لوہن

February 10, 2017
قومی آواز ۔دبئی۔

ہالی وڈاداکارہ لنِدسے لوہن نے کویتی ٹاک شو میں شرکت کرکے اسلام کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2015 میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر جس میں انہوں نے قرآن مجید کو ہاتھوں میں تھاما ہوا تھا وائرل ہوئی جس پر انہیں شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرآن مجید کے 15صفحات کا انگریز ی ترجمہ پڑھا تھا اور عربی زبان میں کچھ آیتیں تحریر کرنے کی پریکٹس بھی کی تھی۔ان کا کہنا تھا انہوں نے قرآن مجید کی تلاوت بھی سنی،جس سے انہیں راحت ملی۔

رمضان میں تین روزے بھی رکھے تھے، جس سے انہیں اچھا محسوس ہوا تھا۔ تاہم انہوں نے تبدیلی مذہب کے حوالے سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔