قومی آواز، شوبز نیو ز 25اگست،2021 دنیا کے مشہور بینڈ رولنگ اسٹون کے معروف ڈرمر چارلی واٹز اسی سال کی عمر میں لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر اسی سال تھی اور وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔انہیں رولنگ اسٹون بینڈ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے نصف صدی تک بینڈ کے لئے موسیقی ترتیب دی تھی۔ ان کے منیجر نے بتایا کہ اسپتال میں ان کے انتقال کے وقت ان کے عزیز و اقارب ان کے نزدیک ہی موجود تھے۔ ان کی وفات پر ان کے مداحوں اورمیوزک لورز نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔