روہنگیا مسلمانوں کیلئے ملائیشیا نے امدادی سامان بھیج دیا

February 14, 2017

قومی آواز ۔ روہنگیا . میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ظلم وستم کے بعد بنگلادیش کا رخ کرنے والےروہنگیا مسلمانوں کیلئے ملائیشیا نے دو ہزار ٹن امدادی سامان سے بھراجہاز بھیجا ہے۔

گزشتہ سال میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر روہنگیا مسلمانوں کو تشدد کرکے ہلاک کیا تھا جبکہ انکے گاؤں بھی جلادیئے تھے۔

میانمار کی اس حرکت پر کئی مسلم ملکوں کی جانب سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا