رین ایمرجنسی کے بعد ٹورنٹو کے تمام ساحل عام شہریوں کے لئے بندکر دئیے گئے

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

ٹورنٹو میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد شہری انتظامیہ نے اعلان کیا
ہے کہ شہر کی تمام ساحلی تفریح گاہیں اورد یگر مقامات کو عام شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ان مقامات کو دوبارہ شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔