سٹی کونسل ممبران کی تعداد کم کرنے پر اسمبلی میں گرما گرمی

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو
کنزرویٹیو حکومت کی جانب سے سٹی کونسل کے ممبران کی تعداد نصف کرنے کے معاملے پر بدھ کو اسمبلی میں بحث کی گئی ۔ اس دوران ممبران نے ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور ایوان میں چیخ و پکار کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
ڈگ فورڈ اور این ڈی پی گلسن بیسن نے ٹوری ایم پی اے خالد رشید کے لب و لہجے پر تنقید کی جس پر اسپیکر ٹیڈ آرنٹ نے مذکورہ ممبران سے معذرت کرنے کو کہا تاہم بعد میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔