سیاسی گرما گرمی عروج پر، لبرل کا این ڈی پی کے مالی پلان میں غلطی پر واویلہ

MAY, 22, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
اونٹاریو میں جو ں جوں الیکشن نزدیک آتے جا رہے ہیں سیاسی گرما گرمی بھی بڑھتی جا رہی ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہیں۔اس کا ایک ثبوت وہ مالیات غلطی ہے جو این ڈی پی لیڈر اینڈریا ہوراتھ سے سرزد ہوئی جس میں انہوں نے اپنے مالی پروگرام میں بجٹ کے ریزروز کو اخراجات میں شمار کرنے کی بجائے ریونیو میں شما ر کر لیا تھا جس پر لبرلز ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑے ہیں۔ لبرلز کی رہنما کیتھلین وین کا کہنا ہے کہ جو پارٹی اقتدار سے قبل ہی ایسی فاش مالی غلطی کی مرتکب ہو رہی ہو وہ بھلا حکومت کیسے چلا پائے گی۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں
اس کے جواب میں این ڈی پی رہنما اینڈریا ہوراتھ نے کہا کہ ان کی جماعت اپنے مالی پروگرام کے نفاز کے عزم پر قائم ہے اور وہ اقتدار میں آنے کے بعد اسی پروگرام پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔