صوبائی سطح پر منشیات اور ایمرجنسی معاملات میں پولیس کو از خود فیصلے کی اجازت

کینیڈا14 نومبر ، 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

اونٹاریو حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ منشیات کے اوور ڈوز اور دیگر ایمرجنسی معاملات میں جہاں متاثرین کو طبی امداد دینے اور فوری تحقیقات کے لئے بہت کم وقت ہوتا ہے پولیس کہیں بھی رپورٹ کئے بغیر فوری اقدامات کر سکے گی۔ اس بل کا مقصد کسی بھی متاثرہ شخص کو فوری امداد کی فراہمی اور اس کی جان بچانا ہے۔ اس کے لئے اب کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی