طالبعلموں کو ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے واک آﺅٹ مہم کا آغاز ، چار اسکول شامل

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday May 11

ٹورنٹو میں طالبعلموں کو ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے ایک طلباءمہم سامنے آئی ہے اور ٹورنٹو کے چار اسکولوں کے طلباءنے اعلان کیا ہے کہ وہ طلباءکو ہراسمنٹ سے بچانے اور سرکار کی توجہ اس مسئلے پر مبذول کروانے کے لئے واک آﺅٹ مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ مظاہرہ ”ناٹ جسٹ رومرز“تحریک کی سپورٹ میں کیا جائے گا۔ طلباءنے اپنے مطالبات کے حق میں ایک دستخطی مہم بھی شروع کی ہے جس پر اب تک سترہ ہزار طلباءدستخط کر چکے ہیں۔ طلباءنے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباءکو ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے مستحکم قانون سازی کی جائے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس مطالبے کے حق میں ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں کوئی قانون سازی ضرور کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹیچرز اونٹاریو کالجز نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو ٹیچرز اس قسم کی ہراسمنٹ میں ملوث پائے جائیں گے ان کے لائسنس معطل کر دئیے جائیں گے اور ان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔