فرنچ اداروں میں تخفیف پر صوبے بھر میں فرنچ کمیونٹی او ر ہمدردوں کے مظاہرے

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 02 دسمبر ، 2018
اونٹاریو میں پریمر ڈگ فورڈ انتظامیہ کی جانب سے فرنچ اداروں میں تخفیف کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد با ت اب مظاہروں اور جلسے جلوسوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کو صوبے بھر میں فرنچ کمیونٹی اور ان کے حامیوں کی جانب سے درجنوں ریلیوںاور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فرنچ کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔