فریڈریکٹن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک،حملہ آور زیر حراست

ھفتہ 11 اگست 2018
قومی آواز- ٹورنٹو

فریڈریکٹن پولیس ترجمان کے مطابق بروک سائیڈ ڈرائیو کے ایک رہائشی کمپلیکس میں جمعہ کی صبح ہونے والی ایک فائرنگ کی واردات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں پینتالیس سالہ راب کوسٹیلو اور تینتالیس سالہ سارا برنس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے الزام میں ایک اڑتالیس سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز اچانک ہی ہوا اور ایسا لگا کہ جیسے دو مخالف بلڈنگز میں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جارہی ہو۔ عینی شاہدین نے ایک جگہ پر تین اور دوسری جگہ پر ایک لاش دیکھنے کا دعویٰ کیا ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔