فریڈ ریکشن میں چار افراد کے قتل پر مئیر جان ٹوری کا اظہار تعزیت

ھفتہ 11 اگست 2018

قومی آواز- ٹورنٹو

ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری نے فریڈریکشن میں قتل ہونے والے چار افراد کے لواحقین سے اپنے اور ٹورنٹو کے شہریوں کی طرف سے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہر میں گن کلچر کے خاتمے کے لئے ہر اقدام بروئے کار لایا جائے گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ شہر میں کچھ عرصے سے پے در پے ایسا سانحات پیش آ رہے ہیں جو گن کلچر سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اس طرح کے واقعات سے نہیں ڈرے گا اور اپنا لائف اسٹائل برقرار رکھے گا۔