مارٹن گڈ مین ٹریل کے ساتھ مستقل باڑ لگانے کا کام شروع، سائیکل ٹریک الگ کیا جائے گا

جمعرات 5 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
مارٹن گڈ مین ٹریل پر سائیکل ٹریک کو مین روڈ سے الگ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں روڈ کے ایک طرف سائیکل ٹریک کو الگ کرنے کے لئے باڑ لگائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ اس مقام پر ایک سائیکلسٹ زاویر مورگن کی حادثاتی موت کے بعد کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس باڑ کو لگانے کا فیصلہ مئیر جان ٹوری نے کیا تھااور انہوں نے کہا تھا کہ سائیکل ٹریک کو روڈ سے الگ کر کے سائیکل سواروں کی زندگی کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس مقام پر زاویر اور ان کی بائیسکل کی تصویر اب بھی موجود ہے جسے شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لگایا تھا۔