ماریوانا استعمال کرنے سے متعلق کینیڈین آرمی نے نئے قوانین کا اعلان کر دیا

ھفتہ 08 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ماریونا کو قانونی شکل دئے جانے کے بعد کینیڈین آرمی نے اپنے جوانوں کے لئے اس بارے میں نئے قوانین کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آرمی کے کسی بھی ممبر کو دوران ڈیوٹی ماریونا کے استعمال کی ممانعت کر دی گئی ہے ۔کسی بھی قسم کے ہوائی یا بحری جہاز پر ماریونا کا استعمال ممنوع ہو گا۔ اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جوانوں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا ۔اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل ڈیفنس پالیسی جاری کر دی گئی ہے ۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں