ماریونا کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد اونٹاریو بھر کے تعلیمی اداروںمیں اقدامات

منگل16 اکتوبر 2018

قومی آواز: ٹورنٹو

ماریونا کے استعمال کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد اونٹاریو بھر کے تعلیمی اداروںنے ایسے اقدامات شروع کر دئیے ہیں جن کے زریعے طلبا ءکو اس کے قانونی استعمال اور حدود و قیودسے آگاہ کیا جا سکے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . اسکول بورڈ کے اعلامیے کے مطابق انیس سال سے کم عمر طلبا ءکو منشی اشیاءاستعمال کرنے کی ممانعت ہے جبکہ اسکول کی حدود میں الکحل کی طر ح ماریونا کو بھی بین کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ اسکول بورڈ جلد اس بارے میں اقدامات کا اعلان کرے گا۔