February 15, 2017 ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ افراد افریقی ممالک کے شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ کے مختلف ممالک میں پہنچاتے تھے۔ گرفتار شدگان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے، جو اپنی چالیس کشتیاں اسی کام میں استعمال کرتا تھا۔ سن 2015 میں افریقہ سے سولہ ہزار سے زائد مہاجرین اسپین پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان افراد کو گرفتار کرنے کے لیے خفیہ ادارے گزشتہ ایک سال سے تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے تھے۔
قومی آواز ۔ مراکش
مراکش اور اسپین کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں دس انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔