مسیحی برادری کی کرسمس کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

قومی آواز ۔ٹورنٹو
کینیڈین نیوز 24 دسمبر ، 2018
ٹورنٹو: (قومی آواز) ٹورنٹو میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ٹورنٹو میں گھروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کرسمس ٹری بھی سجانے میں مصروف ہے۔
مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار منانے کی بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، خواتین کہتی ہیں کہ کرسمس کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے ملبوسات تیار کروا لئے اور جیولری بھی خرید لی ہے۔ کرسمس کے روز مہمانوں کے آنے جانے سمیت کھابے اڑانے کی پلاننگ بھی کر چکے ہیں۔

کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری بڑی تعداد میں بیرون ملک سے پاکستان بھی جاتی ہے جبکہ چرچز میں روزانہ کی بنیاد پردعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے