مسی ساگہ میں فائرنگ کی واردات، ایک شخص شدید زخمی

ھفتہ 4 اگست 2018
قومی آواز: ٹورنٹو
مسی ساگہ میں جمعہ کی دو پہر فائرنگ کی ایک واردات میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
واقعہ ہارنٹن اسٹریٹ پر پیش آیا۔پولیس نے حادثے کے زخمی اکیس سالہ شخص اور ملزمان کے بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔