مسی ساگہ پولیس کو سوئمنگ پول پر دو بچوں کی پٹائی کرنے والے شخص کی تلاش

پیر 6 اگست 2018
قومی آواز ٹورنٹو
۔
مسی ساگہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک سوئمنگ پول پر دو بچوں کی پٹائی کرنے کا ایک واقعہ منظر عام پر آیا تھا جس میں ایک شخص نے پول پر آنے والے ایک بارہ سالہ بچے اور اس کی گیارہ سالہ بہن کو نا معلوم وجہ سے زدو کوب کیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ مارپیٹ ایک سنگین جرم ہے جس میں ملوث کسی بھی شخص کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص کی گرفتار ی میں مدد دیں اور اگر اس سلسلے میں کسی بھی شخص کے پاس کوئی اطلاع ہو تو پولیس کو مطلع کریں۔