ملازمتوں میں کمی کی زمہ دار سابقہ لبرل حکومت ہے، ترجمان کنزرویٹیو پارٹی

ھفتہ 08 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

کنزرویٹیو پارٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کی زمہ داری سابقہ لبرل حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کی بد انتظامی اور اور نا اہلی کی وجہ سے 80ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میں کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام ملازمتیں جز وقتی تھیں۔ملازمتوں میں ا س کمی سے بے روزگاری کا تناسب 5.4سے بڑھ کر 5.7فیصد ہو گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سابقہ لبرل پریمیر کیتھلین وین کی بد انتظامی اور نا اہلی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔لبرل رہنما جون فوسٹر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری حکومت کو ایک مضبوط معیشت ورثے میں ملی ہے جس میں بے روزگاری کا تناسب پچھلی دہائی میں سب سے کم ہے  ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں