منتخب ہونے کے بعد ہائیڈرو ون کے سربراہ کو فارغ کر دونگا، ڈگ فورڈ کی بڑھک

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Saturday, April 14, 2018

اونٹاریو پی سی پارٹی کے لیڈر ڈگ فورڈ نے ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد ہائیڈرو ون کے سربراہ مایو شمٹ کو فارغ کر دیں گے۔ انہوں نے نہ صرف سربراہ ہائیڈرو ون بلکہ ان کے پورے اسٹاف کو نکالنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے مایو اوران کے اسٹاف پر الزام لگایا کہ یہ لوگ لاکھوں کما رہے ہیں جبکہ شہریوں کو بڑھے ہوئے بل موصول ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو ڈگ فور ڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیز و تند لہجے میں ہائیڈرو الیکٹرک پر خوب تابڑ توڑ حملے کئے تاہم انرجی ماہر ٹوڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ڈگ فورڈ بورڈ اور اس کے اسٹاف کے کاموں سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں ہائیڈرو ون کی کارکردگی کا کچھ پتہ ہے۔