موسم کی پہلی برفباری ، جاڑے نے پورے جی ٹی اے میں تھر تھری مچا دی

قومی آواز:ٹورنٹو

کینیڈین خبریں 20 جنوری ، 2019

محکمہ موسمیات کے مطابق جی ٹی اے کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام برفباری کے طوفان کے ساتھ ہی تیز ہواﺅں کے جھکڑوں اور کڑاکے کی سردی نے شہریوں کے دانت بجا دئیے۔ پیشنگوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں شدید سردی پڑے گی جس کے لئے شہریوں کو انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔