میونسپل اسٹاف کی طرف سے 25وارڈ سسٹم کے لئے نئی تجاویز کا اعلان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
اونٹاریو نیوز 29 نومبر ، 2018

اونٹاریو حکومت کی طرف سے 25وارڈ سسٹم کے اعلان کے بعد 5دسمبر کو ہونے والے میونسپل کونسل کے پہلے اجلاس کے لئے میونسپل اسٹاف نے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ نئے نظام میں کونسل ممبران کو زیادہ بڑے علاقوں سے منتخب ہوکر آنا ہوگا اور ان کے ووٹرز کی تعداد اور زمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔