میکسیکو نئی فری ٹریڈ ڈیل میں کینیڈا کی شمولیت کا خواہشمد ہے، کرسشیا فریلینڈ

ھفتہ29 ستمبر 2018

قومی آواز: ٹورنٹو

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسشیا فریلینڈ نے جمعہ کو نیو یارک سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان ہونے والی نئی ٹریڈ ڈیل میں میکسیکو کینیڈا کی شمولیت چاہتا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس ڈیل کی تکمیل کے لئے جو ڈیڈ لائن دی ہے توقع ہے کہ اس سے قبل ہی کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایک کانفرنس میں کہی
۔