نئے بجٹ میں بچوں کی بہبود کے پروگرام پر بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں، کیتھلین وین

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Thursday, March 29, 2018

اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے اعلان کیا ہے کہ نئے آنے والے بجٹ میں بچوں کی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔ان اسکیموں میں چائلڈ کئیر پروگرام پر عملدرآمد اور صحت کی دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔ نیلسن منڈیلا پارک میں والدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات معلوم ہے کہ آجکل کے حالات میں والدین کو سخت کام کرنے پڑتے ہیں اور ان کے پاس بچوں کو دینے کے لئے وقت بہت کم بچتا ہے ۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لئے والدین کو بچوں کی بہبود کے لئے فنڈ ز الاٹ کئے جائیں گے تاکہ وہ بچوں کی تعلمی و تربیت پر زیادہ توجہ صرف کر سکیں۔