قومی آواز ۔ ٹورنٹو اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے اعلان کیا ہے کہ نئے آنے والے بجٹ میں بچوں کی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔ان اسکیموں میں چائلڈ کئیر پروگرام پر عملدرآمد اور صحت کی دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔ نیلسن منڈیلا پارک میں والدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات معلوم ہے کہ آجکل کے حالات میں والدین کو سخت کام کرنے پڑتے ہیں اور ان کے پاس بچوں کو دینے کے لئے وقت بہت کم بچتا ہے ۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لئے والدین کو بچوں کی بہبود کے لئے فنڈ ز الاٹ کئے جائیں گے تاکہ وہ بچوں کی تعلمی و تربیت پر زیادہ توجہ صرف کر سکیں۔
Thursday, March 29, 2018