جسپال اٹوال تنازع پر کنزر ویٹیو پارٹی کی قرارداد پارلیمنٹ میں منظور نہ ہو سکی

قومی آواز ٹورنٹو
Friday, March 2, 2018
وزیر اعظم کی لبرل پارٹی نے جمعرات کے دن پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کی جانے والی کنزرویٹو پارٹی کی جسپال اٹوال کے بارے میں متنازع قرارد اد کو مسترد کردیا۔ اس قرارداد میںنیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ڈینیل جین سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کریں کہ جسپال اٹوال کے معاملے پر جسٹن ٹروڈو کے دورہ بھارت کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لبرل پارٹی نے اس قرارداد کو مسترد کرنے کے لئے اپنی عددی طاقت استعمال کی۔ متنازع جسپال اٹوال کو کینیڈا میں ایک بھارتی نژاد شخص پر قاتلانہ حملے کے الزام میں بیس سال قید کی سز ا بھی ہو چکی ہے۔اٹوال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔