نارتھ یارک میں موٹر سائیکلسٹ کار سے تصادم میں ہلاک

ھفتہ15 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

نارتھ یارک میں ایک چھتیس سالہ موٹر سائیکلسٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی موٹر سائیکل ایک کار سے ٹکرا گئی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . عینی شاہدین کے مطابق نارتھ یارک ہائی وے 401پر دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے جا رہے تھے اور انہوں نے اپنی لائن چھوڑ کر گاڑیوں کی لائن میں آ کر آگے جانے کی کوشش کی جہاں ایک ٹرک بیچ سڑک پر پھنسا ہوا تھا جس پر ایک موٹر سائیکل سوار نے نکلنے کی کوشش میں اپنی موٹر سائیکل سامنے جاتی کار سے ٹکرا دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔