نارتھ یارک کے بجلی گھر میں آگ لگ گئی ، ہزاروں گھروں کی بجلی کی فراہمی معطل

جولائی29 – 2018
قومی آواز ٹورنٹو

نارتھ یارک کے بجلی گھر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔اونٹاریو ہائیدرو حکام کے مطابق دھماکہ ہفتے کی رات کمپنی کے فنچ ٹراسمیشن پلانٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ٹراسمیشن لائن میں آگ لگ گئی ۔ اونٹاریو فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ کے شعلے چھ منزلہ بلڈنگ کے برابر تھے ۔ آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے کیونکہ ٹرانسفارمر کے تیل نے آگ پکڑ لی تھی جس کی وجہ سے فوم کا اسپرے کرنا پڑا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ سے پینتیس ہزار سے زائد گھروں کی بجلی کی فراہمی منقبع ہوئی تاہم بعد میں دیگر زرائع سے فراہمی ممکن بنائی گئی۔