نوکری کا لالچ دے کر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں چوالیس سالہ شخص گرفتار

ھفتہ15 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
ٹورنٹو پولیس نے نوکری کا لالچ دے کر ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے چوالیس سالہ شخص رابن رازینی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے نوکری دلانے کے لئے ایک اخبار میں اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں ایک پینتیس سالہ خاتون اس سے ملنے اس کے اپارٹمنٹ گئی تھیں جہاں مبینہ طور پر اس نے ان کے ساتھ زیادتی کی ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . خاتون نے اپنی ایک عزیز کے زریعے پولیس سے رابطہ کیا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔