مورخہ March 20, 2017 نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفارتی استثنا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے سفارت کار کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے نہیں کیا ، جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں امریکا واپس بھیج دیا جائے ۔ امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا اور پولیس اس سلسلے میں تفتیش کرنا چاہتی تھی تاہم امریکا نے استثنا ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔
قومی آواز ۔ (ویلنگٹن) نیوزی لینڈ نے امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا، سفارت کار کو پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد بے دخل کیا گیا ۔