واشنگٹن، ٹرمپ کےمسلم مخالف بیانات کی کاپیاں عدالت میں جمع

قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔
February 08, 2017
واشنگٹن، ٹرمپ کےمسلم مخالف بیانات کی کاپیاں عدالت میں جمع

صدارتی حکم نامے پرعدالتی جنگ میں ٹرمپ کے بیانات خود ان کے خلاف ہتھیار بن گئے ۔واشنگٹن اور منی سوٹا کے اٹارنیز نے کئی مقامات پر مسلم مخالف بیانات کی کاپیاں عدالت میں بطور ثبوت جمع کروادیں ۔

مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ ڈونلڈٹرمپ انتخابی مہم کے دوران ہی کرچکے تھے،مسلمانوں کے خلاف بیانات آج عدالت میں ان کا پیچھا کررہے ہیں ۔

صدارتی حکم نامے کو غیر موثر کرنے کےلیے ٹرمپ کے اپنے بیانات کی کاپیاں واشنگٹن اور منی سوٹا کے اٹارنیز نے بطور ثبوت عدالت میں جمع کروادی ہیں جس کےباعث سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ میں حکومتی وکیل کو کڑےسوالات کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

عدالتی جنگ کےساتھ ساتھ ٹرمپ پالیسیز کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے اور نیویارک میں طالب علموں کی جانب سے بڑااحتجاج کیا گیا ہے