وسیم اخترکراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب، غیرسرکاری نتیجہ

کراچی(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میئر و ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چئیرمین کے چنائو کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے وسیم اختر کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے جب کہ حیدرآباد سے بھی ایم کیو ایم کے سید طیب حسین میئر اور سہیل محمود مشہدی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر، 4 ضلعی چیئرمین، 5 ضلعی وائس چئرمین، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی جب کہ ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین وائس چیئرمین جب کہ ضلع ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چیئرمین کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر کے انتخابات میں 4 امیدواروں ایم کیوایم کے وسیم اختر، پیپلزپارٹی کے کرم اللہ وقاصی، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن کے درمیان مقابلہ تھا جب کہ ڈپٹی میئر کے لئے ایم کیوایم کے ارشد عبداللہ وہرہ ، مسلم لیگ (ن) کے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید مدمقابل تھے۔نومنتخب میئر نے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم کا مئیر نہیں ہوں بلکہ پورے کراچی کا مئیر ہوں ،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی، ن لیگ ،پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی میں امن قائم ہو،ہمیں کراچی کا حصہ سمجھیں ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ شہر کا امن خراب ہو،سیکیورٹی اہلکارشہرکےامن کی خاطرجانوں کانذرانہ دےرہےہیں،کراچی کےسیکیورٹی اداروں کےساتھ ملکرآگےبڑھیں گے ،کراچی میں بہت کام ہونا ہے، اس کے لیے مل کر چلنا ہے ۔قائد نے کہا تھا کہ تم متحدہ قومی موومنٹ کے نہیں کراچی کے میئر ہو