ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے نئے اختیارات دے دیئے

March 14, 2017

قومی آواز ۔ واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے سی آئی اے کو ڈرون حملوں کے نئے خفیہ اختیارات دے دیئے ہیں۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایجنسی اب مشتبہ دہشت گردوں پر بھی ڈرون حملے کر سکے گی۔ اوباما دور میں ایسے حملوں کا اختیار صرف پینٹاگون کےپاس تھا۔

اخبار نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی سابق صدر اوباما کے برعکس ہے جس میں سی آئی اے کا عسکری کردار محدود کیا گیا تھا۔ایسے آپریشنز کا اختیار صرف پینٹاگون کو تھا۔