قومی آواز وینکووور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ انڈیا کے موقع پر جو سب سے متنازع بات رہی وہ جسپال سنگھ اٹوال کی شخصیت تھی جن کی وجہ سے اس دورے پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس پر کافی لے دے کی گئی ۔جسپال سنگھ نے وینکوور میں ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وہ انڈیا میں ایک شریف شہری کی حیثیت سے رہ رہے ہیں او ر انہوں نے ماضی بعید میں جو کچھ کیا اس کی سزا بھی بھگتی ہے مگر اب تو وہ ایک عام شہری کی طرح ہی ہر جگہ آ جا سکتے ہیں پھر میڈیا کیوں ان پر لعن طعن کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی ان کا ماضی بھلا چکی ہے تو پھر آخر کیوں ان کو ہی میڈیا میں موضوع بحث بنایا جا رہا ہے انہوں نے لوگوں سے معمول پر آنے اور ان سے متعلق غلط قسم کی خبروں کو شائع نہ کرنے کی اپیل کی۔
Saturday, March 10, 2018