ٹورنٹو میں ٹیچنگ کے لئے اب حساب کتاب کا ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا، اسمبلی میں بل پیش

جمعہ26 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

اونٹاریو حکومت کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے اونٹاریو میں ٹیچنگ کے لائسنس کے لئے استادوں کو حساب کتاب کا ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لئے اسمبلی میں بل پیش کر دیا گیا ہے جسے سیف اینڈ سپورٹیو ایکٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایسا طلباءکے اس سبجیکٹ میں مسلسل گراوٹ جاری رہنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔