ٹورنٹو ڈاﺅن ٹاﺅن فائرنگ ، پولیس نے مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کر دی

ھفتہ 08 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو پولیس نے پچھلے ماہ ٹورنٹو ڈاﺅن ٹاﺅن میں ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ایک مشتبہ شخص کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اگست میں ایڈیلیڈ اسٹریٹ میں واقع ایک بلڈنگ میں ہونے والے اس واقعے میں بائیس سالہ جیسی گراہم نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود مشتبہ شخص کو تلاش کیا جارہا ہے کیونکہ تمام شواہد اسی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ فائرنگ اسی شخص نے کی تھی تاہم ابھی تک پولیس کو اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں