ٹورنٹو کونسل ایشو پر مختلف شہروں کے مئیرز کا اظہار تشویش

جمعہ14 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو میونسپلٹی کونسل کی نشستوں کی تعداد محدود کرنے کے مسئلے پر کینیڈا کے مختلف شہروں کے مئیرز نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشستیں محدود کرنے کے لئے آئینی بے اصولی سے بچا جائے۔ اونٹاریو اس معاملے میں احتیاط سے کام لے۔ ٹورنٹو شہر کے مئیر جان ٹوری نے جمعرات کو مئیرز کے اجلاس میں کہا کہ اونٹاریو حکومت کا اقدام غلط اور بے اصولی ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
ٹورنٹو سٹی کے سیاستدانوں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں اس مسئلے پر غور کیا گیا ۔ ممبران نے کہا حکومت کے کسی بھی فیصلے سے انسانی اور شہری حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں