ٹُن خاتون نے گاڑی دیوار میں ٹھونک دی ،گاڑی میں موجود بچہ زخمی

بدھ26  ستمبر 2018

قومی آوازٹورنٹو
ڈرہم پولیس کے مطابق منگل کی شام ڈنلوپ اسٹریٹ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 14مہینے کا ایک بچہ زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق بچے کی دادی چون سالہ خاتون نشے میں دھت گاڑی چلا رہی تھیں جنھوں نے گاڑی پہلے ایک دیوار میں ٹھونکی پھر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم گاڑی بند ہونے کی وجہ سے وہ دھر لی گئیں اور حوالات پہنچا دی گئیںجہاں ان پر نشے میں گاڑی چلانے کا کیس چلے گا۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں