ٹیکساس میں ایک اور مسجدنذرآتش، یہودیوں کی مسلمانوں سے یکجہتی

February 01, 2017
قومی آواز ۔ ڈیلس۔ ف۔ و ۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے شہر میں ایک مسجد کو آگ لگاکر تباہ کردیا گیا، جس کے بعد علاقے کے یہودیوں نے اظہاریک جہتی کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی عبادت گاہ دیدی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے سے شہر کی واحد مسجد آگ لگا کر تباہ کردیا گیا تھا، یہ واقعہ ریاست ٹیکساس میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر پیش آیا تھا ، اس واقع کے بعد علاقے کے یہودیوں نے جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کیا، اور انہوں نے مسجد کی تعمیر نو تک مسلمانوں کو عبادت کے لیے اپنی عبادت گاہ کی چابیاں دے دیں