ٹی وی ہوسٹ اسٹیو پیکن پر ہراسمنٹ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے، بے قصور قرار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday April 27

مشہور ٹی وی ہوسٹ اسٹیو پیکن کے خلاف سابقہ مئیر امیدوار سارا تھامسن کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ہونے والی تحقیقات میں اسٹیو پیکن بے قصور قرار دیے گئے ہیں۔ ٹی وی ہوسٹ پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سارا کو چند سال قبل ہراساں کیا تھا جس پر انہوں نے انہیں سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد بھی سارا نے ان پر تلخ کلامی اور بد اخلاقی کا الزام عائد کیا تھا مگر تحقیقات اور گواہوں کو سننے کے بعد کمیٹی نے اسٹیو پیکن کو بے قصور قرار دیا ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔پر پڑھ رہے ھیں. پیکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات سے قبل ہی اپنے ایمپلائر ز کو اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا کہ ان پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں اور انہوں نے ٹی وی پالیسی کے خلاف کوئی کام نہیں کیا ہے ا س لئے وہ ہر طرح کی تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔