ٹی ٹی سی بس انسپکٹرز نے کسی کے ساتھ کوئی غیر منصفانہ نسلی امتیاز نہیں کیا، ترجمان ٹی ٹی سی

جمعرات 5 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
ٹی ٹی سی بس سروس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ٹکٹ انسپکٹرز نے کسی کے ساتھ کوئی نسلی امتیاز پر مبنی سلوک نہیں کیا ۔ انہوں نے بعض خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی سی بس سروس کے تین انسپکٹرز نے ایک سیاہ فام نوجوان کو خلاف ضابطہ بس میں سفر کرنے پر پکڑا تھا مگر اسے کے ساتھ کوئی نسلی امتیاز نہیں برتا گیا اور نہ ہی اسے کسی اور طرح سے نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا گیا اس سلسلے میں پھیلی ہوئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ واقعہ فروری میں پیش آیا تھا جسے کچھ لوگوں نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا مگر اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ٹی ٹی سی بس سروس کے انسپکٹرز کا یہ روزمرہ کا کام ہے اور وہ کسی بھی شخص کے ساتھ نسلی امتیاز نہیں برتتے۔